سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں نجی و سرکاری سکول بند


\"peshawar\" سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے علاقے میں تمام سرکاری و نجی سکول بند کرا دیئے گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ تعلیم نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ کے علاقے میں واقع تمام سرکاری و نجی سکول بند کرا دیئے ہیں۔ محکمہ تعلیم نے کینٹ نوتھیہ اور گلبرگ کے علاقوں میں سکول بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ای ڈی او محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صرف کینٹ کے علاقے میں سکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی خدشات کے باعث سکول بند کرنے کی خبر جیسے ہی شہر کے دوسرے علاقوں میں پہنچی تو وہاں بھی بہت سے سرکاری و نجیاسکولز بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ والدین خوف کے مارے اپنے بچوں کو لینے سکول پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ دسمبر 2014 میں بھی پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 144 طالب علموں سمیت 148 افراد شہید ہو گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments