سابق پورن سٹار میا خلیفہ نے سپورٹس شو بھی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا


اداکارہ میاخلیفہ نے کچھ دن قبل ایڈلٹ فلمیں چھوڑ کر ایک سپورٹس شو کی میزبانی شروع کر دی تھی۔ اب انہوں نے ایک بار پھر اپنا پیشہ تبدیل کرنے کااعلان کر دیا ہے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق میاخلیفہ نے سپورٹس شو چھوڑ کر ویڈیو سٹریمنگ سروس Switchپر اپنا شو شروع کر دیا ہے جس میں وہ کھانا پکانا سکھائیں گی۔ ساتھ ہی وہ ایک کتاب لکھنے پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

میا خلیفہ کا کہنا تھا کہ ”شدت پسند تنظیم داعش کی طرف سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے باعث میں نے  فلم انڈسٹری چھوڑی اور اب سپورٹس شو میں اپنی مرضی سے چھوڑ رہی ہوں کیونکہ میں لاس اینجلس میں نہیں رہنا چاہتی۔

یہ فیصلہ میں نے اس لیے بھی کیا کہ جب میں خود اپنا شو نہیں دیکھ سکتی تو اسے کرنے کا کیا فائدہ۔ میں سمجھتی ہوں کہ میں ایک ’باورچی‘ ہوں۔ جب سے میں نے چلنا سیکھا ہے تب سے کھانا پکا رہی ہوں۔ میں ایک کتاب بھی لکھ رہی ہوں جس میں کھانے کی ترکیبوں کے ذریعے لوگوں کو اپنی زندگی کے متعلق بتاﺅں گی۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).