این اے 245 : ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار متحدہ کے حق میں دستبردار


\"mqm\"این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی خان نے ایم کیو ایم کے امیدوارکے حق میں دستبردار ہوکر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ایک نجی ٹی و ی چینل کے مطابق این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے نامزد امیدوار امیدوار امجد علی خان نے ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجد علی خان نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں تحریک انصاف چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے امیدوار بنایا تھا تاہم جب ان سے انتخابی مہم کے لیے کراچی آنے کا کہا تھا تو انہوں نے انکار کر دیا اور مجھے انتخابات میں اکیلا چھوڑ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت اچھے ہیں لیکن وہ پارٹی نہیں چلاسکتے جب کہ پی ٹی آئی کی کراچی میں کوئی توجہ نہیں ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments