ہنگو : دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ : جوابی کارروائی میں 15ہلاک


\"hangu\"پاک افغان سرحد کے قریب 50 سے زائد دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہنگو میں پاک افغان سرحد کے قریب منگور سر چیک پوسٹ پر 50 سے 60 دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغانستان کے راستے سے داخل ہوئے اور واپس اسی جانب فرار ہو گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments