ہنگو : دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ : جوابی کارروائی میں 15ہلاک
پاک افغان سرحد کے قریب 50 سے زائد دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ہنگو میں پاک افغان سرحد کے قریب منگور سر چیک پوسٹ پر 50 سے 60 دہشت گردوں نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 15 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور افغانستان کے راستے سے داخل ہوئے اور واپس اسی جانب فرار ہو گئے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).