امجد اللہ پر ایم کیو ایم نے دباﺅ ڈالا: والد کا انکشاف


\"mqm1\"قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 میں الیکشن سے کچھ گھنٹے قبل ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے تحریک انصاف کے نامزد امیدوار امجد اللہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے پر ایم کیو ایم کی جانب سے دباو تھا۔
ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے تحریک انصاف کے امیدوار امجداللہ کے والد کی تحریک انصاف کے رہنماو¿ں کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ ان کے بیٹے نے ایم کیو ایم میں شمولیت سے پہلے کوئی مشورہ نہیں کیا لیکن ایسا انھوں نے ایم کیو ایم کی جانب سے دباو¿ کی وجہ سے کیا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ امجد اللہ گزشتہ رات 9 بجے سے ہی غائب تھے اور ان کا یہ الزام بھی درست نہیں کہ عمران خان نے انھیں ٹائم نہیں دیا کیونکہ عمران خان نے ان کے انتخابی جلسوں کے دوران ٹیلی فونک خطاب کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امجد اللہ کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کی اصل وجہ تو وہ خود ہی بہتر طریقے سے بتا سکتے ہیں لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ انھوں نے بہت اچھا کیا کہ انتخاب سے پہلے ہی پارٹی چھوڑ دی۔
واضح رہے کہ این اے 245 میں آج ہونے والے ضمنی انتخاب سے چند گھنٹے قبل ہی تحریک انصاف کے نامزد امیدوار امجد اللہ نے نا صرف ایم کیو ایم کے امیدوار میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا بلکہ ایم کیو ایم میں شمولیت بھی اختیار کر لی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments