تینوں بولی وڈ خانز منفرد ہیں : انوشکا شرما


\"anushka\"بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بولی وڈ کے تینوں کامیاب خان یعنی شاہ رخ، عامر اور اب سلمان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تینوں ہی منفرد ہیں۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما نے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 میں بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ 2012 میں فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔بولی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کے ہمراہ انوشکا نے 2014 کی کامیاب ترین فلم ’پی کے‘ میں کام کیا۔جس کے بعد اب انوشکا دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ پہلی بار رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ میں کام کر رہی ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا کا تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تینوں کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آیا، اور تینوں اداکار ایک دوسرے سے منفرد ہیں۔
کیریئر کے اس موڑ پر تینوں مقبول اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انوشکا نے کہا \’ آپ کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان تینوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا\’۔
اپنے اور ویرات کوہلی کے تعلق سے متعلق افواہوں کے حوالے سے انہوں نے کہا \’ اس شعبے میں اتنا وقت گزار کر میں نے سیکھا ہے کہ اس طرح کی خبروں کو کس طرح لینا چاہئے\’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments