پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد


\"pakالیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق مصطفی کمال کی جانب سے پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کوائف مکمل نہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کی درخواست ابتدائی طور پر مسترد کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن کے لئے جمع کرائی گئی درخواست میں نہ تو عہدیداروں کی تفصیل درج ہے اور نہ ہی پارٹی منشور ہے۔ اس کے علاوہ درخواست میں انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلات درج نہیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد مصطفی کمال کو پارٹی کی انرولمنٹ کے لئے رجسٹریشن ایکٹ کے تحت درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے جمع کرائی گئی درخواست میں مطابق مصطفی کمال کو پارٹی کا چیرمین بتایا گیا جب کہ پارٹی فنڈز کا ذریعہ چندہ بتایا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments