منصوبوں کی شفاف تکمیل کے کلچرکو فروغ دیا: شہباز شریف


\"shahbazوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے منصوبوں کی بروقت اور شفاف تکمیل کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں اتھارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور دیگر امور کی منظوری دی گئی،اجلاس میں چھ ماہ کے بجٹ کی بھی مشروط منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کو جدید خطوط پر استوار کر کے انتہائی متحرک ادارہ بنانا ہوگا،۔اجلاس میں خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 150 ارب روپے کا یہ منصوبہ دیہی آبادی کا طرز زندگی بدل دے گا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں