کانگریس کا امیتابھ کو برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ


amitabhبھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کا نام پاناما لیکس میں آنے پر انہیں برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
پانامہ لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیا بھر میں سیاسی بھونچال آیا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن بھی نئی مصیبت میں پھنس گئے ہیں۔
بھارتی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پاناما لیکس میں میگا سٹار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بچن کا نام آنے پر شدید مشتعل ہے جس پر انہوں نے امیتابھ بچن کو مہارشٹرا حکومت کے پراجیکٹ ”ماہا ٹائیگر“ کے برانڈ ایمبسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن مہاراشٹرا حکومت کے پراجیکٹ”ماہا ٹائیگر“ کے برانڈ ایمبسڈر ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments