اب بھی طالبان کی حمایت کرتے ہیں : مولانا یوسف


yousaf shahجمعیت علمائے اسلام (س) کے خیبر پختونخوا کے صدر مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی افغان طالبان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے کردار پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
کرک میں تحفظ اسلام کنونشن سے خطاب کے دوران یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (س) کے رہنما ہمیشہ مغربی طاقتوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جیسی سیاسی جماعتوں کے پاس عوام اور مذہب کے تحفظ کا کوئی پروگرام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف اسلام، معاشرے میں سکیورٹی کی گارنٹی دے سکتا ہے، دیگر سیاسی جماعتیں سیکولرازم، سوشیالزم اور کمیونزم کے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں، لیکن ان کے پاس عوام کی فلاح کا کوئی پروگرام نہیں۔
مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے تحفظ اور مغربی طاقتوں کے خلاف مذہبی طاقتیں جلد متحد ہوں گی، جبکہ مدارس پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔انہوں نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عوام سے مذہبی جماعتوں کی حمایت کی بھی اپیل کی۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “اب بھی طالبان کی حمایت کرتے ہیں : مولانا یوسف

  • 08-04-2016 at 11:59 am
    Permalink

    یہ بیان انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کی اوقات دکھانے کے غرض سے دیا ہے۔ اس جہادی چیمپینزی کو کسی نے کچھ نہیں کہنا۔ یہ خوانخوار درندے اسی طرح دندناتے پھریں گے پاکستان میں ۔۔۔۔۔ اور انہی کی وجہ سے خاکم بدہن، ایک دن شائد پاکستان ہی نہیں رہے گا۔

Comments are closed.