پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں: امریکا


amricaامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکا کا موقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔
واشنگٹن میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں خطے کے کے اہم ملک ہیں اور امریکا دونوں ممالک میں بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکا کی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی اور واشنگٹن کا موقف بالکل واضح رہے کہ دونوں ممالک کو معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کی گرفتاری سے آگاہ ہیں اور تمام تر صورت حال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ پاناما لیکس کے الزامات کے حوالے سے مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خزانہ ان الزامات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے تاہم کارروائی کرنا متعلقہ حکومتوں کا کام ہے۔


Comments

FB Login Required - comments