بھارتی کرکٹر محمد شامی کو بھی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں


\"shami\"ہندوستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد شامی کے بھائی محمد حسیب کو گائے ذبح کرنے پر گرفتار ملزمان کی رہائی کے لیے مبینہ طور پر پولیس افسر کو ہراساں اورحملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹر کے والد توصیف احمد کا کہنا ہے کہ \”ان کا خاندان خطرے میں ہے جبکہ گاو¿ ہتھیا (گائے کے قتل) کا الزام لگا کر نشانہ بنایا جارہا ہے\”۔ان کا کہنا تھا کہ\”میرا بیٹا واقعے کے وقت وہاں موجود بھی نہیں تھا تاہم بہت دیر بعد وہاں پہنچا تھا اور عام لوگوں کی طرح کھڑا اس واقعے کو دیکھ رہا تھا جبکہ انھیں اس مسئلے پر زبردستی گھسیٹا جا رہاہے\”۔انھوں نے کہا کہ\”یہ سب کچھ چند لوگوں کی جانب سے ان کے ساتھ دشمنی کے طورپر کیا جارہا کیونکہ شامی کی ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے بعد ہمیں عزت ملی ہے\”۔
دھمکیوں کے حوالے سے محمد شامی کے والد نے کہا کہ انھوں نے ایک ماہ قبل واقعے کی رپورٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس جمع کروا دی تھی.دوسری جانب مجسٹریٹ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انھیں شامی کے خاندان کو دھمکی آمیز پیغامات ملنے کی رپورٹ جمع کرادی گئی تھی۔محمد حسیب کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments