لاہور میں عوام کو فری وائی فائی سہولت دینے کے انتظامات مکمل


wi fiپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین عمر سیف کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام کو جلد فری وائی فائی کی سہولت دی جائے گی اور اس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیرمین عمر سیف کا اپنے سوشل میڈیا پیج پر کہنا تھا کہ لاہور کے عوام کو جلد مخصوص مقامات پر یہ سہولت مہیا کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے بعد اس سروس کو ملتان اور پھر راولپنڈی تک پھیلایا جائے گا۔
پی آئی ٹی بی حکام کے مطابق لاہور میں 115 مقامات پر فری وائی فائی سروس کی سہولت میسر ہو گی جن میں 12 پارکس ، 17 مارکیٹس، میٹرو بس اسٹیشنز، 20 کالجز اور جامعات، مرکزی ریلوے اسٹیشن اور ایئر پورٹ شامل ہو گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عوام تک فری وائی فائی کی فراہمی کا مقصد ان کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھنا ہے۔جبکہ اس حوالے سے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ بھی طے پا چکا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments