مومیتا سہا نے خود کشی کیوں کی؟


بنگالی ٹی وی کی اداکارہ مومیتا سہا نے فلموں میں چانس نے ملنے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی ٹی وی کی 23 سالہ اداکارہ مومیتا سہا نے کولکتہ کے اپنے فلیٹ میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ مومیتا کے والدین نے جب ان سے فون پر رابطے کی کوشش کی تو انہیں کوئی جواب نہیں ملا جس پر انہوں نے فلیٹ کے مالک مکان سے رابطہ کیا اور پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس اداکارہ کے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو انہیں مومیتا کی لٹکتی ہوئی لاش ملی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مومیتا سہا اسٹرگلنگ اداکارہ تھیں، وہ کولکتہ میں اکیلی رہتی تھیں اور بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند تھیں لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں مل پا رہی تھی جب کہ ان کے پاس سےایک خط بھی موصول ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کریئر کو لیکر ذہنی طور پر پریشان تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس کے بعد سب کلیئر ہوجائے گا البتہ معاملے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).