بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ


india pakistanبھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصرجنجوعہ سے رابطہ کرکے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں قومی سلامتی کے مشیروں نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد پرتبادلہ خیال کیا جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ پاکستان پہلے سے طے تھا۔
واضح رہے پاکستانی کی تحقیقاتی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا تھا جب کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی وفد نے پٹھان کوٹ حملے سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر اپنی تحقیقات مکمل کی تھی۔


Comments

FB Login Required - comments