افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے لئے ضروری ہے: ملیحہ لودھی


\"malihaاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ جامع حکمت عملی کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا رہا ہے۔
نیویارک میں امریکی وارکالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے لئے ضروری ہے، پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اپنا کردارادا کرنے کے لئے تیار ہے جب کہ علاقائی روابط کا فروغ، دہشت گردی کاخاتمہ، معیشت کی بحالی اور پر امن ہمسائیگی پاکستان کی ترجیحات ہیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے اور پاک فوج جمہوریت کے لئے اتفاق رائے کاحصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ جامع حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیاجارہا ہے جب کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری کے منصوبہ پر کام کر رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments