پاناما لیکس نے برطانوی ایوان میں بھی ہلچل مچا دی


\"davidپاناما لیکس پر عالمی سطح پر بھی رد عمل جاری ہے ، ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں ، آئس لینڈ کی پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی ہے ، ادھر پانامہ لیکس میں نام آنے پر اپوزیشن برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پانامہ لیکس کے انکشافات سامنے آنے کے بعد ایل سلواڈور میں موساک فونیسکا کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق کمپنی کے ڈاکومنٹس اور سامان کو قبضے میں لیا گیا ہے جبکہ دفاتر کو سیل کر دیا ہے۔ آئس لینڈ کی پارلیمنٹ میں موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد اور پارلیمنٹ کی تحلیل کرنے کیلئے قرار دادیں پیش کی گئیں جسے پارلیمنٹ کے ارکان نے اکثریت کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رہنماو¿ں نے ڈیوڈ کیمرون کے والد کی سرمایہ کاری کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، وزیر اعظم ہاو¿س کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے 2010 میں تمام حصص فروخت کر دیے تھے اور 30 ہزار برطانوی پاونڈ کی رقم پر عائد تمام ٹیکس بھی ادا کر دیے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments