دیوار چین پر ’فورس 2 ‘ کی شوٹنگ کی اجازت نہ مل سکی


jonبالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے کوسٹار جان ابراہم جو اپنی نئی فلم”فورس2“کی شوٹنگ کے لیے پورے یونٹ کے ساتھ چین پہنچے ہیں۔یہاں انھوں نے عالمی شہرت کی حامل دیوار چین کے قریب شوٹنگ کرنی تھی لیکن ذرائع کے مطابق چینی حکام کی طرف سے بھارتی فنکاروں کو اس بات کی اجازت نہ ملنے کے سبب انھیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فلم ”فورس2“ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے اب ہانگ کانگ میں سیٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments