پاکستان اور بھارت مل کر چلیں تو خطے کی بڑی معاشی طاقت بن سکتے ہیں: فواد


\"fawadنامور اداکار فواد خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت نے خطے سے بھوک اور افلاس کو ختم کر کے اسے ترقی کی راہ پر گامز ن کرنا ہے تو دونوں کو “ ہمسائے تبدیل نہیں ہو سکتے ” کے سلوگن کو اپنا نعرہ بنانا ہوگا ،کچھ بھٹکے ہوئے لوگوں کی وجہ سے تمام بھارتیوں کو برا نہیں کہا جا سکتا۔ ایک انٹر ویو میں فواد خان نے کہا کہ موسیقی اور شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو جوڑا ہو اہے۔دونوں ممالک کو نفرت کی دیواروں کو گرا کر خطے کی ترقی کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔ اگر پاکستان اور بھارت مل کر چلیں تو دنیا کی کوئی طاقت اس خطے کو دنیا کی بڑی معاشی طاقت بننے سے نہیں روک سکتی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments