’باجی راﺅ مستانی‘ اور ’پیکو‘ نے فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا


\"film\"ہندوستان کے مشہور فلم فئیر ایوارڈز کا میلہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلموں ’باجی راو مستانی‘ اور ’پیکو‘ کے نام رہا اور دونوں فلمیں سب سے زیادہ ایوارڈز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ممبئی میں ہونے والے 61 ویں فلم فیئر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بولی وڈ اسٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں امیتابھ بچن، ان کی اہلیہ جیا بچن، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شاہ رخ خان، سلمان خان، پرینیتی چوپڑا، انیل کپور اور سونم کپور وغیرہ شامل ہیں۔فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر اترے تو میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
ایوارڈ شو میں گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم \’باجی راو¿ مستانی\’ اور \’پیکو\’ سر فہرست رہیں، اداکارہ دپیکا کو اپنی فلم \’پیکو\’ کے لیے بہترین اداکارہ جبکہ رنویر سنگھ کو فلم \’باجی راو¿ مستانی\’ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔فلم \’باجی راو¿ مستانی\’ کے لیے پریانکا چوپڑا کو بہترین معاون اداکارہ، بہترین فلم، سنجے لیلا بھنسالی کو بہترین ہدایت کار، گلوکارہ شریا گھوشال کو فلم کے گانے \’دیوانی مستانی\’ کے لیے بہترین گلوکارہ سمیت کئی ایورڈز سے نوازا گیا۔
اداکارہ دپیکا نے پریانکا چوپڑا کی غیر موجودگی میں ان کا ایوارڈ اسٹیج پر لیا جس کے بعد پریانکا نے ٹوئٹر پر اپنی فلم کی ٹیم اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments