‘شہید بھٹو کا بھرم تھا، لیکن آج بھٹو شہید ہو گیا ہے’


پاکستان

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیٹر طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار راجہ ظفر الحق کی صادق سنجرانی کے ہاتھوں شکست کے بعد کہا کہ ‘صادق سنجرانی کا انتخاب نہیں ہوا ہے، ان کی بھرتی ہوئی ہے۔’

طلال چوہدری نے کہا کہ اس الیکشن سے ‘ایک فائدہ یہ ہوا ہے کہ لوگوں کا اصل چہرا سامنے آگیا ہے۔’

‘یہ بہروپیے جو تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لگاتے ہیں اور اصول کی باتیں کرتے ہیں آج ان کے اصول اور تبدیلی کی سیاست بالکل واضح ہو کہ دنیا کے سامنے آگئی ہے۔’

طلال چوہدری نے بھی اپنے بیان میں پی پی پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اب ‘بھٹوؤں کی قبروں پر کس منہ سے جائیں گے۔’

ان کے ساتھ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ اس الیکشن میں کرپشن کی گئی ہے۔

ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے کیے گئے ایک سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘جن لو گوں نے یہ کام کیا ہے انھوں نے جمہوریت کو بیچا اور جمہوریت اور اپنے ضمیر کا سودا کیا ہے’

پاکستان پیپلز پارٹی کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‘شہید بھٹو کا بھرم تھا لیکن آج بھٹو شہید ہو گیا ہے۔’

ادھر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے سینیٹ الیکشن کے بعد ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اپنے مخالفین کو عوام کے سامنے آنے کا چیلینج دیا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/973195221679968257

مریم نواز نے بھی اپنی ٹویٹس میں سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور غیر جمہوری قوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طنز بھی کیا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/973195167497949185


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp