پاک بحریہ کا جہازوں کو مارکرنے والے ’ضرب‘ میزائل کا کامیاب تجربہ


\"zarb\"ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کا ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو مارکرنے والے میزائل ضرب کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ پاک بحریہ ترجمان کے مطابق میزائل ضرب کو ساحلی علاقے سے فائر کیا گیا جس نے سمندر میں اپنے ٹارگٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ میزائل لانچنگ کے اس کامیاب تجربے سے پاکستان نیوی کے جنگی اثاثوں کی صلاحیتوں میں قابل ذکر اضافہ ہو ا ہے۔ یہ نیا میزائل سسٹم پاکستان نیوی کی حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ ضرب میزائل کا کامیاب تجربہ پاک نیوی کی حربی تیاریوں کی مہر ِ سند ہے جو ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے میں اہم قدم ہے۔ نیول چیف اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے اس کامیاب تجربے میں شامل تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا اور میزائل بیٹری کے عملے کو مبارک باد دی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments