معروف طبیعات دان سٹیفن ہاکنگ کی زندگی تصاویر میں


سٹیفن ہاکنگ سنہ 1942 میں پیدا ہوئے تھے، انھوں نے اوکسفرڈ سے طبیعات کی تعلیم حاصل کی اور بعدازاں کیمبرج سے فلکیات کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی۔

 22 برس کی عمر میں ان میں ایک مرض موٹر نیورون کی تشخیص ہوئی۔ ان دنوں وہ اپنی پہلی بیوی جین (اوپر تصویر میں موجود ہیں) کے ساتھ شادی کی تیاری کر رہے تھے، ڈاکٹروں کا قیاس تھا وہ زیادہ لمبی عمر نہیں جی سکیں گے۔ ان کی شادی 26 سال قائم رہی اور ان کے تین بچے ہوئے۔

انھوں نے ویل چیئر کا استعمال کیا اور وہ وائس سنتھیائزر کے بغیر بولنے کے قابل نہیں تھے۔ ہاکنگ کو سنہ 1988 میں ان کی کتاب اے بریف ہسٹری آف ٹائم سے شہرت ملی جس کی ایک کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہوئیں۔

ہاکنگ نے سنہ1995 میں اپنی ایک نرس الائن میسن سے بھی شادی کی۔ طلاق سے پہلے وہ 11 برس تک اس بندھن میں بندھے رہے۔

سنہ 2007 میں ہاکنگ دونوں بازوں اور ٹانگوں سے مفلوج پہلے شخص بن گئے جنھوں نے بے وزنی کی حالت کا تجربہ کیا جب انھوں نے کشش ثقل کی عدم موجودگی والے خصوصی طور پر تیار کردہ ایک جہاز میں سفر کیا تھا۔ ان کا اس وقت کہنا تھا کہ  میرے خیال میں نسل انسانی اگر خلا میں نہیں جاتی تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

اس معروف طبیعات دان نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں لیکچرز دیے، جیسا کہ اس تصویر میں وہ سنہ 2008 جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں لیکچر دے رہے ہیں۔

انھوں نے ریاضی اور سائنس کے شعبوں میں بہت سارے اعزازات حاصل کیے، سنہ 2009 میں انھیں امریکی صدر براک اوباما نے پریزیڈنشل میڈل آف فریڈم سے نوازا۔

 سنہ 2014 میں سینٹ جیمز پیلس میں منعقدہ ایک فلاحی تقریب کے دوران انھوں نےملکہ برطانیہ سے ملاقات بھی کی۔

 سنہ 2014 میں ان کی زندگی پر ایک فلم  دی تھیوری آف ایورتھنگ بنائی گئی جس میں ایڈی ریڈمین نے مرکزی کردار ادا کیا۔

 سنہ 2017 میں ہانگ کانگ میں کیمبرج میں واقع اپنے دفتر سے ہانگ کانگ میں ایک تقریب سے ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے بات چیت کی۔ ان کے موت کے بعد ان کے بچوں کا کہنا ہے کہ ان کی وراثت ‘بہت برسوں کے لیے زندہ رہے گی۔’

 

 

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32483 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp