خوشگوار جنسی تعلق میں جرابوں کا کردار


ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے میں جرابیں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں. حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جرابیں پہن کر بستر میں جانے والے جوڑے ازدواجی فرائض کی ادائیگی میں زیادہ جوش و توانائی محسوس کرتے ہیں اور انہیں زیادہ اطمینان اور سکون نصیب ہوتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ یہ جوڑے اچھی اور پرسکون نیند کا تحفہ بھی پاتے ہیں، اور جرابیں پہن کر سونا خواتین کے مخصوص ایام سے متعلقہ مسائل میں بھی کمی لاتا ہے۔

یونیورسٹی آف گرونیگین کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں ثابت ہوا کہ جو جوڑے بستر میں جرابیں پہن کر جاتے ہیں ان کا ازدواجی تعلق ایسے جوڑوں سے زیادہ خوشگوار ہوتا ہے جو رات کے وقت جرابیں نہیں پہنتے۔ خواتین میں سے جو بستر میں جرابیں پہنتی ہیں ان میں سے 80 فیصد جنسی طور پر مطمئن تھیں جبکہ جو جرابیں نہیں پہنتی تھیں ان میں اطمینان کی شرح 50 فیصد تھی۔

تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ تو یہ ہے کہ جرابیں نہ پہننے کی وجہ سے پاﺅں باقی جسم کی نسبت قدرے زیادہ ٹھنڈے ہوتے ہیں اور یہ ناصرف خود کیلئے عدم اطمینان کا باعث بنتے ہیں بلکہ شریک حیات کو بھی ان کا لمس ناگوار گزرتا ہے۔ دوسری اہم وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ رات کے وقت جرابیں پہننے سے پورے جسم کا درجہ حرارت قدرے بڑھ جاتا ہے جس کے باعث خون کی نالیوں کا تناﺅ کم ہو جاتا ہے اور جسم میں دوران خون بہت ہو جاتا ہے۔ دوران خون میں بہتری کا نتیجہ بہتر جنسی تحریک اور پرسکوں نیند کی صورت میں سامنے آتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).