پاناما لیکس کی انکوائری کے لیے شعیب سڈل کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے: عمران


\"imranچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعیب سڈل کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ایک نجی ٹی و ی چینل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعیب سڈل کی سربراہی میں آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شعیب سڈل بہترین پیشہ ورانہ ساکھ کے حامل اور وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کے ماہر ہیں لہٰذا انہیں مکمل اختیارات سونپ کر تحقیقات پر مامور کیا جائے۔
دوسری جانب سرکاری ٹی وی کی جانب سے منع کرنے پر چیرمین تحریک انصاف نے بنی گالہ سے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کل شام 6 بجے قوم سے خطاب کریں گے جب کہ میڈیا نمائندوں کو سوال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار نے عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ وہ پاناما لیکس کے معاملے پر ایف آئی اے سے تحقیقات کے لیے تیار ہیں اور عمران جس آفیسر کا کہیں گے انہیں سے تحقیقات کروائیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کی جانب سے انکوائری کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا ہے جب کہ عمران خان نے آزاد کمیشن نہ بننے پر رائے ونڈ میں دھرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments