روسی ایجنٹ کو زہر: برطانیہ کا 23 روسی سفارتکار نکالنے کا اعلان


تھریسا

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے برطانیہ کے شہر سیلیسبری میں سابق روسی انٹیلیجنس افسر اور ان کی بیٹی کو زہر دینے پر روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ نے یہ قدم اس وقت اٹھایا ہے جب روس نے برطانیہ کو اس زہر کے حوالے سے وضاحت دینے سے انکار کر دیا۔

روسی ایجنٹ پر حملہ: روس کو وضاحت کے لیے ڈیڈ لائن

’روسی جاسوس کی بیٹی کو زہر نہیں دینا چاہیے تھا‘

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ہفتہ دیا گیا ہے اور یہ سفارتکار وہ انٹیلیجنس آفیسر ہیں جن کی شناخت مخفی رکھی گئی۔

تھریسا مے نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو کو برطانیہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی منسوخ کر دی ہے۔ اس کے علاوہ اعلان کیا گیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

برطانیہ

EPA/ Yulia Skripal/Facebook

مزید تفصیلات کچھ دیر میں ۔۔۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp