لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے قریب دھماکا: پولیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی


لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب دھماکے سے اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں رائے ونڈ اجتماع گاہ کے باہر پولیس کیمپ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ دھماکا پولیس نفری کی تبدیلی کے دوران ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).