رائیونڈ چیک پوسٹ پر دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک


پاکستان
رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے میں خدشہ ہے کہ پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے تصدیق کی ہے کہ کم از کم تین پولیس اہلکار اور ایک عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اور یہ کہ بظاہر حملے کا ہدف پولیس اہلکار ہی تھے۔ حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ مذہبی اجتماع کے باہر موجود تھی۔

رائے ونڈ میں ہونے والے اس سالانہ مذہبی اجتماع کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی رائے ونڈ روڈ پر دھماکے کے واقعہ کی شدید مذمت۔انھوں نے وزیر اعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ اعلی پنجاب کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا اور حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp