پانامہ پیپرز والی کمپنی بند ہو گئی


 موزیک فونسیکا نے آپریشنز بند کرنے کااعلان کردیا۔ اس فرم کی دستاویزات ہیک ہونے کے بعد پبلک کر دی گئی تھیں ۔ یہ دستاویزات پانامہ پیپر لیکس کے نام سے مشہور ہوئیں ۔کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکام کی کارروائیوں اور میڈیا مہم سے کمپنی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

موزیک فونسیکا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سرکاری و نجی گروپس کی درخواستوں کو نمٹانے کے لیے چھوٹا گروپ کام جاری رکھےگا۔

واضح رہے کہ اپریل 2016 میں پاناما اسکینڈل سامنےآیا تھا، جس میں کمپنی کی ایک کروڑ 15 لاکھ ڈیجیٹل فائلز لیک ہوئی تھیں اور لاکھوں آف شور کمپنیوں کی دستاویزات منظرعام پر آئی تھیں۔

اس اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد کمپنی نے گزشتہ سال اگست میں بیرون ملک زیادہ تر دفاتر بند کردیئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).