افریقہ: برکینا فاسو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ : 20 ہلاک


\"africa\" افریقی ملک برکینا فاسو میں ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو کے دارالحکومت اوگادوگو کے فور اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 20 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جب کہ حملہ آوروں نے ایک وزیر سمیت متعدد افراد کو یرغمال بھی بنالیا۔ القاعدہ کی مقامی تنظیم نے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور یرغمالیوں کو چھڑانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے باعث علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فرانسیسی سکیورٹی فورسز بھی حصہ لے سکتی ہیں جب کہ امریکا سرویلنس معلومات فراہم کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی میلان کے دارالحکومت باماکو میں ایک لگژری ہوٹل پر دہشت گردوں کے حملے میں 14 غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments