کیا بلی پالنے اور مردانہ کمزوری میں کوئی تعلق موجود ہے؟


پالتو جانوروں کی وجہ سے پید اہونے والے صحت کے مسائل کے بارے میں آپ نے ضرور سن رکھا ہوگا لیکن سائنسدانوں نے یہ کہہ کر ہر کسی کو حیران کردیا ہے کہ بلی جیسا معصوم جانور مردانہ کمزوری کا سبب بن سکتا ہے۔ سائنسی جریدے ’بی ایم جے کیس رپورٹس‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بیلجیئم سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان کی بلی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مردانہ کمزوری کا کیس تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

اس نوجوان کو اس کی پالتو بلی نے پنجہ مار کر جلد پر خراش پیدا کر دی تھی لیکن اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس خراش سے بلی کے جسم پر موجود جراثیم بھی اس کے جسم میں منتقل ہو گئے تھے۔ یہی جراثیم بعد ازاں اس نوجوان کی مردانہ کمزوری کا سبب بن گئے۔ لیور پول یونیورسٹی کے پروفیسر ایلن ریڈ فرڈ کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں سے مردانہ کمزوری کے علاوہ باولے پن، پیٹ کے کیڑوں، مضر صحت بیکٹیریا، جلدی بیماریاں اور دیگر کئی مسائل بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).