اداکارہ متھیرہ کا بے باک اور متنازع اشتہار


بڑھتی ہوئی آباد ی کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کئے جاتے ہیں جن میں سے ایک کنڈوم بھی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہرروز 14ہزار بچے پیداہورہے ہیں۔

پاکستان جیسے ممالک میں کھلے عام کنٹراسپٹوز وغیرہ کے بارے میں گفتگو غیر اخلاقی تصور کی جاتی ہے اور ہم عمر بالغ افراد ہی ڈھکے چھپے الفاظ یا تنہائی میں اس سے متعلق گفتگو کر سکتے ہیں جبکہ کنڈوم کے اشتہار بھی دبے لفظوں میں دیئے جاتے ہیں لیکن اب ایک کافی اوپن اشتہار متعارف کروا دیا گیا ہے اور اس میں اداکارہ متھیرا نے مین رول کیا ہے۔

اس اشتہار میں متھیرا کو ایک ہوٹل کے کمرے میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک ویٹر داخل ہوتا ہے تو متھیرا اسے ٹپ دینے کیلئے اپنا پرس الٹ دیتی ہیں مگر اس میں سے کنڈوم گرتے دیکھ کر ویٹر کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور پھر اس کے بعد متھیرا ایسا جملہ بولتی ہیں کہ کچھ بھی ڈھکا چھپا نہیں رہتا۔

عام پاکستانیوں کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ایسی کسی بھی مہم کی تعریف تو کی جانی چاہئے مگر اس کیساتھ ساتھ اخلاقیات کو بھی مدنظر رکھا چاہئے کیونکہ یہ اشتہار قطعی طور پر فیملی کیساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھا جا سکتا۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).