پنکی اور ہریتھک روشن


آنے والی بائیوگرافی فلم ’سپر تھرٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف 44 سالہ ہریتھک روشن کی 63 سالہ والدہ پنکی روشن کی ویڈیوزانٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

ہریتھک روشن کی جانب سے والدہ کی شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد ان کی والدہ کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

ان ویڈیوز میں 63 سالہ پنکی روشن کو فٹنیس کے مختلف کرتب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اگرچہ 63 سالہ پنکی روشن گزشتہ برس دسمبر سے ہی فٹنیس ٹرینر کی مدد سے اپنی صحت بہتر بنانے میں مصروف ہیں، تاہم اب ان کے اس عمل سے ان کے بیٹے ہریتھک روشن کو بھی بہت حوصلہ ملا ہے، جس وجہ سے انہوں نے ان کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔

پنکی روشن کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیوز کو کئی اور افراد بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان کے اس عمل سے دیگر عمر رسیدہ افراد کو بھی فٹنیس بہتر بنانے کی ترغیب دے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).