آنکھوں کے اندر نیلا رنگ داخل کیسے کیا گیا؟ (یہ تصویر فوٹو شاپڈ نہیں ہے)


برطانیہ میں منعقد ہونے والے پہلے عالمی ٹیٹو مقابلے میں آپ ایک سے بڑھ کر ایک حیران کن ٹیٹو دیکھ سکتے ہیں لیکن سب سے بڑا عجوبہ اس مقابلے میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی لڑکی گریس نیوٹرل ہے جس نے آنکھوں کے اندر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں۔

’یوکے ٹیٹو کلیکٹو‘ نامی مقابلے میں جج کے فرائض سرانجام دینے والی 29 سالہ گریس کی پیدائش دبئی میں ہوئی تھی لیکن وہ بعدازاں برطانیہ چلی آئی۔ اگرچہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے لیکن گریس نے اپنی آنکھوں کے اندر ٹیٹو بنوارکھے ہیں۔ دونوں آنکھوں کے ڈیلے پر بنے ٹیٹو کے باعث ڈیلے کا سفید حصہ جامنی رنگ کا نظر آتا ہے۔

گریس کہتی ہیں کہ آنکھ کے اندر ٹیٹو بنوانا ان کے لئے بس اتنا مشکل تھا جیسے وہ روزا نہ ورزش کے لئے جاتی ہیں یا اپنے بالوں کو رنگ کرتی ہیں۔ گریس کے آنکھوں کے اندر بنوائے گئے ٹیٹو کی وجہ سے ان کی آنکھ کا مرکزی حصہ سیاہ اور بھورا جبکہ سفید حصے کی جگہ جامنی رنگ نظر آتا ہے۔

اس لڑکی نے اپنے منفرد ٹیٹو کے بارے میں بتایا ”یہ بہت خطرناک عمل تھا، اس کے لئے اتنی باریک سوئی استعمال کی جاتی ہے جس کی موٹائی انسانی بال سے زیادہ نہیں ہوتی۔ اگر یہ سوئی زیادہ گہری چلی جائے تو آپ کی بینائی ضائع ہوسکتی ہے۔ اس ٹیٹو کو بنوانے کے لئے آنکھ کو سن بھی نہیں کیا جاسکتا لہٰذا آپ کو سوئی کی تکلیف بھی برداشت کرنا پڑتی ہے۔ اگر آپ کی آنکھ ذرا سی بھی ہل جائے تو آپ کی بینائی ضائع ہوسکتی ہے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).