سینیٹ الیکشن پر بیانات خواہ مخواہ کی سیاست ہے؛ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات پر بیانات دینے والے خواہ مخواہ کی سیاست کررہے ہیں۔

کوئٹہ پہنچنےپرصحافیوں سےگفتگو میں صادق سنجرانی کاکہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے منتخب کرائے جانے کے الزامات میں صداقت نہیں۔

صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ روٹیشن کی بنیاد پر ہونا چاہیے،چاروں صوبوں کو چیئرمین سینیٹ کاعہدہ باری باری دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کردار ثابت کرے گا کہ میں سیاسی ہوں یا غیر سیاسی، میرے لیے ساری سیاسی جماعتیں برابر ہیں۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے مفاد میں قانون پر وفاق سےعمل درآمد کرائیں گے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ میاں صاحب ہمارے بزرگ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).