مردوں کی فحش ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے والی خاتون گرفتار


شہریوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بھتہ وصول کرنے والے 7 رکنی گروہ کی سرغنہ خاتون نکلی۔ تھانہ سٹی بی ڈویڑن پولیس نے سرغنہ کوثر کو گرفتار کر کے بھتہ کی رقم برآمد کرلی۔گروہ کے دیگر ارکان کے لئے پولیس چھاپے ،خاتون کے خلاف اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔گرفتاری کے بعد سرغنہ خاتون کو دیکھنے کے لئے تھانہ میں شہریوں کا تانتا بند ھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق خادم آباد کالونی کی کوثر پروین ساتھیوں عمران عرف مانی،عامر ،احمد سمیت دیگر سے ملکر شریف شہریوں کو مختلف قسم کے جھانسے دیکرگھر بلوا لیتی اور اسلحہ کے زور پر ان کی زبردستی برہنہ ویڈیو بنا کر ان کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے تھے۔تھانہ سٹی بی ڈویڑن پولیس نے شہری محمد اقبال کی درخواست پر گینگ کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر کے گینگ کی سرغنہ کوثر پروین کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گینگ کے ارکان سادہ لوح طلبہ و طالبات کو امداد دلوانے‘ پیار محبت کا جھانسہ دیکر ان کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بناتے رہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ ملزمہ پر اس سے قبل بھی بھتہ خوری کے متعدد مقدمات درج ہیں، کئی بار ملزمہ جیل بھی جاچکی ہیں۔پولیس نے جب ملزمہ کو گرفتار کیا تو شہریوں کا تھانہ میں ملزمہ کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں آئے۔ عوامی ،سماجی ،سیاسی اور مذہبی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ اس قسم کے گھناونے جرم میں ملوث خاتون سمیت تمام گینگ کے ارکان گرفتار کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

بشکریہ؛ ڈیلی پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).