مادر ملت فاطمہ جناح کی ایک نادر تقریر (وڈیو)


یہ دسمبر 1964 تھا۔ ملک میں صداراتی انتخاب کے لئے مہم جاری تھی۔ بنیادی جمہوریتوں کے کل 80،000 ارکان کو ملک کے صدر کا انتخاب کرنا تھا۔ اس انتخاب میں ایک طرف فوجی آمر فیلڈ مارشل ایوب خان امیدوار تھا اور دوسری طرف بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح حزب اختلاف کی مشترکہ امیدوار تھیں۔

دو جنوری 1965 کو منعقد ہونے والے ان انتخابات میں فاطمہ جناح چند ہزار ووٹوں سے شکست کھا گئیں۔ محدود حق رائے دہی کے باعث ووٹروں کو دھمکانا اور خریدنا آسان تھا۔ جمہوریت پسند یہ انتخاب ہار گئے مگر قوم کی ماں فاطمہ جناح نے آمریت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں۔ اس انتخابی مہم کے دوران ایک جلسے میں محترمۃ فاطمہ جناح کی تقریر کا ایک ریکارڈڈ حصہ پیش کیا جا رہا ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے عوام پارلیمانی جمہوریت چاہتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).