گوگل پر ولادیمر پوتن کے بارے میں سب سے زیادہ پوچھے گئے سوالات اور ان کے جوابات


پوتن

AFP/GETTY IMAGES
ولادیمر پوتن اتوار کو ہونے والا انتخاب جیتنے کے بعد اب 2024 تک روس کے صدر رہیں گے۔ روسی صدر کے بارے میں لوگ پہلے ہی بہت کچھ جانتے ہیں لیکن پھر بھی ابھی ایسا بہت کچھ ہے جو لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہیں گے۔

تجربے کے طور پر ہم نے ولادیمر پوتن کے بارے میں چند سوالات گوگل کرنے شروع کیے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ گوگل خود سے کون سی سرچ دکھاتا ہے۔ ہم نے آپ کے لیے (بعض انوکھے) سوالوں کے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

کیا ولادیمر پوتن۔۔۔۔

کیا وہ اس وقت شادی شدہ ہیں؟

نہیں، جہاں تک ہم جانتے ہیں وہ شادی شدہ نہیں ہیں۔ مسٹر پوتن اور ان کی اہلیہ 30 سالہ لیوڈملا نے جون 2013 میں طلاق کا اعلان کر دیا تھا۔ انھیں اس اعلان سے چند ماہ قبل سے ہی بہت کم عوامی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

ولادیمر پوتن مزید چھ سال کے لیے روس کے صدر منتخب

ایسی افواہیں بھی ہیں کہ صدر پوتن سابقہ ریتھمک جمناسٹک اور سیادست دان الینا کبائیوا کے ساتھ ملتے رہے ہیں، لیکن ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے کہ آیا یہ افواہیں سچی ہیں یا نہیں۔

کیا وہ بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں؟

نہیں، ہاں اگر جنوری کے بعد سے کچھ تبدیل ہو گیا ہو جب یہ تصویر لی گئی تھی۔

پوتن

کیا وہ دولت مند ہیں؟

اس انتخاب سے قبل روس کے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جانے والی معلومات کے مطابق ولادیمر پوتن کی سرکاری تنخواہ تقریباً ایک لاکھ 12 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔

لیکن دو سال قبل اس وقت کے امریکی محکمہ خزانہ کے عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ صدر پوتن ’کرپٹ‘ ہیں اور ’کئی سالوں سے اپنی دولت کو چھپا رہے ہیں‘۔

پوتن کے روس میں زندگی 10 چارٹس کی مدد سے

پوتن فلوریڈا پر بم کیوں گرانا چاہتے ہیں؟

ایڈم زوبن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے انھیں اپنے دوستوں کو دولت مند بناتے دیکھا ہے، ان کے قریبی اتحادی اور وہ جنھیں وہ دوست نہیں سمجھتے سرکاری اثاثے استعمال کرتے ہیں۔‘

روس نے ان الزامات کو ’مکمل افسانہ‘ قرار دیا ہے۔

تاہم سنہ 2007 میں سی آئی اے کی ایک میمو کے مطابق صدر پوتن کی اس وقت ذاتی دولت 40 بلین ڈالر کے قریب تھی۔ ایک تجزیہ کار اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقد نے 2012 میں کہا تھا کہ ان کی دولت 70 بلین ڈالر تک ہو سکتی ہے، جو انھیں دنیا کا سب سے امیر انسان بناتی ہے۔

کیا وہ مر چکے ہیں؟

جی نہیں۔۔۔ ان کی اس انتخاب میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

2015 میں اس وقت ان کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں جب وہ دس روز تک دکھائی نہیں دیے۔

کیا ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے؟ کیا وہ مر چکے ہیں؟ دوبارہ سے باپ بن گئے ہیں؟ ایسے بہت سے سوالات اٹھے، لیکن جیسے ہی صدر ایک بار پھر منظر عام پر آئے تو انھوں نے صرف اتنا کہا : ’زندگی چہ مہ گوئیوں کے بغیر بیزار لگتی۔‘

ولادیمر پوتن کیوں۔۔۔۔

مسکراتے ہیں؟

وہ بھی ہم جیسے ہی ہیں: جب آپ خوش ہوتے ہیں تو آپ کا جسم انیڈروفین بناتا ہے، چہرے کے پٹھوں کو نیورونل سگنل بیجھتا ہے اور اس سے مسکراہٹ بنتی ہے۔

وہ کون سی خاص چیزیں ہیں جن کو دیکھ کر وہ مسکراتے ہیں؟ ویسے برف میں کتوں کے ساتھ کھیلنے کے بارے میں کیا خیال ہے۔

پوتن

AFP/GETTY IMAGES

یوکرین پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں؟

وہ پہلے ہی کر چکے ہیں اور اس دوران جزیرہ نما کرائمیا روسں سے الحاق کا اعلان 2014 میں کیا گیا تھا۔

روسی فورسز باقاعدہ طور پر 2014 میں مشرقی یوکرین کے دیگر حصوں میں داخل نہیں ہوئے، لیکن روس یہ تسلیم کرتا ہے کہ ’رضاکاروں‘ نے روس کے حمایتی باغیوں کی مدد کی۔

روس کی تدابیر یوکرین کے صدر وکٹر یانوکووچ کے معزول ہونے کے بعد ہی شروع ہو گئی تھیں۔

شام کی حمایت کرتے ہیں؟

شام سٹریٹجکلی روس کے لیے بہت اہم ہے جہاں اس کے دو فوجی اڈے ہیں۔ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کچھ عرصے سے روس کی اہم تحادی ہے۔

سنہ 2011 میں شام جب جنگ شروع ہوئی تو روس نے صدر بشارالاسد کی حمایت کی، لیکن وہ ستمبر 2015 تک اس تنازع کا حصہ نہیں بنا تھا۔

روس کی اس تنازع میں شمولیت کے دو مقاصد تھے، ایک تو بشارالاسد کو اقتدار میں رکھنا اور دوسرا بین الاقومی منظر نامے پر روس کی نام لانا۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ امریکہ کو اس خطے میں اپنے تمام مقاصد حاصل کرنے میں مشکل ہو۔

کیا ولادیمر پوتن۔۔۔

کا بیٹا ہے؟

نہیں لیکن وہ عام طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں، کیٹرینا سابقہ رقاصہ جو ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی میں کام کرتی ہیں اور ماریا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اینڈو کرینالوجی میں کام کرتی ہیں۔

ان دونوں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں اور آپ کو صدر پوتن سے بھی ان کے بارے میں تفصیلات نہیں ملیں گی، لیکن 2015 میں خبر رساں ادارے روئٹرز کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کیٹرینا اور ان کے شوہر انتہائی دولت مند ہیں۔

انگریزی بول سکتے ہیں؟

جی ہاں۔ ان کی ایک ویڈیو بھی بنائی گئی ہے جس میں انھیں روانی سے انگریزی بولتے دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ صدر پوتن تو ترجمہ کرنے والوں کی انگریزی بھی ٹھیک کرتے ہیں اگر وہ صحیح سے ترجمہ نہ کریں۔

ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں؟

یہ ایک دلچسپ سوال ہے۔

تیرہ روسی جن میں پوتن کے سابق ساتھی بھی شامل ہیں پر 2016 کے امریکی صدارتی انتخاب پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک برنی سینڈرز کی مدد کرنے کے لیے اثرانداز ہونے کا الزام ہے۔

پوتن مداخلت کے الزام پر ہتک محسوس کرتے ہیں: ٹرمپ

لیکن کیا پوتن حقیقت میں ٹرمپ کو پسند کرتے ہیں؟ اس کا جواب تو روسی صدر خود ہی دے سکتے ہیں۔

ٹرمپ پوتن

AFP/GETTY IMAGES

کیا ولادیمر پوتن نے۔۔۔۔۔

سپر بول انگوٹھی چوری کی؟

یہ ایک عجیب سوال تو لگ رہا ہے لیکن اس کے پیچھے تاریخ ہے۔

سنہ 2005 میں نیو انگلینڈ پیٹریاٹس امیریکین فٹبال ٹیم کے مالک رابرٹ کرافٹ روسی صدر سے ملے۔

سینٹ پیٹرز برگ کے دورے کے دوران رابرٹ کرافٹ نے صدر پوتن کو اپنی سپر بول رنگ دی۔ یہ 124 قیراط ہیرے کی انگوٹھی خصوصی طور پر سپر بول جیت کی یاد میں بنوائی گئی تھی۔

اس وقت تو رابرٹ کرافٹ نے کہا تھا کہ انھوں نے یہ انگوٹھی صدر پوتن کو بطور تحفہ دی ہے، لیکن 2013 میں انھوں نے کہانی بدل دی اور کہا کہ صدر پوتن نے اسے اپنی جیب میں ڈالا اور چل پڑے۔

اس کے ایک ہفتہ بعد صدر پوتن نے کہا کہ وہ ایک نئی انگوٹھی بنوا دیتے ہیں ’اگر اس کی رابرٹ کرافٹ اور ٹیم کے لیے اتنی اہمیت ہے۔‘

میمز پر پابندی لگائی ہے؟

ایسا 2015 میں رپورٹ کیا گیا تھا جو کہ ایک تجویز تھی نہ کہ پابندی۔

لیکن گذشتہ سال روس کی وزارت انصاف نے اعلان کیا کہ وہ نیچے لگی اس تصویر اور اس پر بنی چیزوں کو ’انتہا پسندانہ مواد کے طور پر دیکھتے ہیں۔‘

تصویر روس


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp