دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی چند بہترین تصاویر


دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی اہم ترین خبروں کی چند نمایاں تصاویر کا انتخاب آپ کے لیے یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔

چہل قدمی

Bernadette Baum/ Reuters
امریکہ میں دو ہفتے میں تیسری بار آنے والے سرمائی طوفان میں لوگوں کو مینہٹن میں چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
سینٹ پیٹرک

Clodagh Kilcoyne/ Reuters
یہاں سینٹ پیٹرک کو شمالی آئرلینڈ کے ڈاؤن پیٹرک کی ایک جھیل میں کشتی پر سوار دیکھا جا سکتا ہے۔ سینٹ کی آئرلینڈ کی سرزمین پر پہلی بار آمد کے منظر کو دوبارہ سے دکھایا گیا ہے۔
دعائيہ

Allison Joyce/ Getty Images
یہاں لوگوں کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شمعیں روشن کر کے دعائیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے یہ دعائیہ تقریب امریکہ بنگلہ طیارہ حادثے میں مرنے والوں کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ پیر کو ہونے والے اس حادثے میں 49 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ طیارہ نیپال کے کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر اترنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔
سکی مقابلہ

JEFF PACHOUD/ AFP
فرانس کے اریشے بوفورٹ میں منعقدہ پیئرا مینٹا سکی ماؤنٹنیئرنگ مقابلے میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو یہاں پہلا مرحلہ مکمل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
چینل میری نی اپنے لاما کے ساتھ

MELANIE DUCHENE/ EPA
سوئٹزرلینڈ کے ریپرزول میں ‘نی سرکس’ کی حتمی ریہرسل کے دوران چینل میری نی کو اپنے لاما یعنی اونٹ نما جانور کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ

Kevin Lamarque/ Reuters
یہاں صدر ٹرمپ کو بھیڑ میں اپنا ہیٹ اچھالتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ کیلیفورنیا کے سینڈیاگو میں میرن کور ایئر سٹیشن مرامر میں خطاب کے لیے آتے ہوئے پیش آیا۔
سعودی شہری سٹنٹ

Mohamed Al Hwaity/ Reuters
سعودی عرب میں تبوک کے مقام پر سعودی شہری کو کار پر سٹنٹ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سڑک پر لیٹا ایک شخص سیلفی لینے میں مشغول ہے۔ اس کرتب کو ‘سائڈ وال سکیئنگ’ کہتے ہیں جس میں کار صرف دو پہیوں پر دوڑتی نظر آتی ہے۔
جوتے

MICHAEL REYNOLDS/ EPA
واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کیپیٹول کے سامنے تقریباً سات ہزار جوتوں کے جوڑے دیکھے جا سکتے ہیں جو کہ سنہ 2012 میں سینڈی ہک ایلیمنٹری سکول میں گن فائرنگ میں مرنے والے بچوں سے لے کر رواں سال فروری میں مارجوری سٹون مین ڈگلس ہائی سکول میں ہلاک ہونے والے بچوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
کشتیاں

VALENTIN FLAURAUD/ EPA
سو‏ئٹزرلینڈ میں بیولے کے نزدیک لا روش کی جھیل گروئرے کے سوکھے ساحل پر کشتیوں کو پھنسے دیکھا جا سکتا ہے۔ ہر سال اس آبی ذخیرے کی سطح کو گہرا کیا جاتا ہے تاکہ سوئس الپائن پہاڑوں سے موسم بہار میں پگھلنے والی برف کے پانی کے لیے جگہ پیدا ہو سکے۔
میگی موس

Jane Barlow/ PA
سکاٹ لینڈ کے شہر برج ایلن کی میگی موس کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ڈنڈی میں سکاٹش لیبر پارٹی کی کانفرنس کے باہر برگزٹ کے خلاف مظاہرہ کر رہی ہیں۔

تمام تصاویر کاپی رائٹ کے زمرے میں آ سکتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp