’غزہ میں ہتھیاروں کی سمگلنگ‘ میں فرانسیسی قونصل خانے کا اہلکار ملوث


Hamas militants in Gaza (file photo)

فرانسیسی شخض پر الزام ہے کہ اس نے غزہ سے مغربی کنارے پر ہتھیار سمگل کیے ہیں

یروشلم میں تعینات فرانسیسی قونصل خانے کے ایک اہلکار پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے غزہ کی پٹی سے ہتھیاروں کی سمگلنگ کی تھی۔

اسرائیلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت کے مطابق ایک 20 سالہ شخص جس کا نام نہیں بتایا گیا کو رواں برس فروری میں ایرز کی سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مشتبہ افراد میں سے ایک قونصل خانے میں ڈرائیور کی ڈیوٹی پر مامور تھا اور وہ مسلسل بنیادوں پر غزہ جاتا رہتا تھا۔

فلسطینی شہری نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی، ایک ہلاک

’امریکہ اور اسرائیل نے مسلم عدم اتحاد کا فائدہ اٹھایا‘

اسرائیل: غزہ کے قریب دھماکہ، چار اسرائیلی فوجی زخمی

خیال رہے کہ اسرائیل طویل عرصے سے غزہ میں جنگجوؤں تک ہتھیاروں کی رسائی کو روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تل ابیب میں فرانسیسی سفارتخانے کے ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہم نے اس معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور ہم اسرائیلی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔‘

شین بیٹ کا کہنا ہے کہ اس مشتبہ شخص نے 70 سے زیادہ پستول اور دو رائفلز غزہ سے مغربی کنارے میں اپنے پانچ دوروں کے موقع پر سمگل کیں۔

بتایا گیا ہے کہ وہ اس کام کے لیے قونصل خانے کی گاڑی استعمال کرتا تھا۔

اب تک حماس کی اسرائیل کے ساتھ تین مرتبہ لڑائی ہو چکی ہے جس میں اس نے ہزاروں راکٹوں اور بموں کا استعمال کیا۔

اسرائیل اور مصر نے غزہ میں جنگجوؤں تک تھیاروں کی رسائی روکنے کے لیے ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp