حکومت نے پارٹی رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا


\"ijlas\"وزیراعظم نوازشریف نے لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے عمران خان کی تقریر اورموجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کے لئے پارٹی رہنماو¿ں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم سے استعفے اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے سرجوڑ لیے ہیں۔ اسی حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے جاتی عمرہ لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاناما لیکس پراپوزیشن جماعتوں کے موقف پرتبادلہ خیال سمیت عمران خان کے وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاناما لیکس کے معاملے پر اصولی موقف پر ڈٹے رہنے پر اتفاق کیا جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے دورہ کراچی منسوخ کرتے ہوئے آج اسلام آباد میں پارٹی رہنماو¿ں کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments