ہارر فلموں میں اداکاری کر کے لطف اندوز ہوتی ہوں: بپاشا


bapashaبالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اگرچہ بہت سی رومانس سے بھرپور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں تاہم انھیں سب سے زیادہ شہرت ہارر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے سے حاصل ہوئی۔
اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کیریئر کے دوران مختلف کردار ادا کر چکی ہیں تاہم انھیں ذاتی طور پر ڈراو¿نی فلموں میں اداکاری کر کے لطف آ تاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ انھیں ہارر فلموں کی ہیروئن کے حوالے سے جاننے لگے ہیں اور ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔ انھوں نے بتایا کہ خوف اور تھرل سے بھرپور فلموں کے ذریعے آپ فلم کی کہانی زیادہ بہتر انداز میں عوام کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments