پاکستان اور بھارت قابل احترام دوست ہیں : امریکی سیکرٹری دفاع


\"amrica\"امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان امریکا کے دوست اور شراکت دار ہیں اور اس کی نظر میں پاک ہند میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ہندوستان کے 3روزہ دورے کے دوران کونسل آف فارن ریلیشنز میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایشٹن کارٹر نے کہا، \’امریکا کے پاس تمام مسائل کے حوالے سے ہندوستان کے لیے \’ایک مکمل عالمی ایجنڈا\’موجود ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات دہشت گردی اور افغانستان کے مسائل سے متعلق ہیں.
انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ \’امریکی پالیسی کے نقطہ نظر سے پہلی اہم چیز یہ ہے کہ یہ دونوں (پاکستان اور ہندوستان) قابل احترام شراکت دار اور دوست ہیں. دونوں کے حالات نہایت مختلف ہیں، وہ دن گئے جب ہم ہندوستان کو پاکستانی سکے کے دوسرے رخ یا پاکستان کو ہندوستانی سکے کے دوسرے رخ کے طور پر دیکھا کرتے تھے. میں جانتا ہوں کہ ابھی بھی ہندوستان اور پاکستان میں ایسے لوگ موجود ہیں جو یہ سوچ رکھتے ہیں لیکن امریکا کافی عرصہ قبل اس سوچ کو پیچھے چھوڑ چکا ہے\’.
ان کا مزید کہنا تھا کہ \’پاکستان ہمارا ایک اہم سکیورٹی پارٹنر ہے، ہمارے بہت سے مسائل ہیں جن میں سے ایک انسداد دہشت گردی ہے اور ہم اس حوالے سے پاکستانیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں.\’


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments