سرگودھا سے تین خواتین دہشت گرد گرفتار


\"sargodha\"صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 3 خواتین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرگودھا کے بائی پاس سیم نالہ لاہور روڈ پر کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، تاہم ملزمان پولیس کی جوابی کارروائی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے چھاپے کے دوران تین خواتین دہشت گردوں اسمائ جبین، خولہ مختار اور عبیرہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گرد خواتین کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس اور تین ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیے گئے۔
تفتیش کے دوران خواتین دہشت گردوں نے فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی مختار احمد اور عمر مختار کے نام سے شناخت کی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments