ہمارے ارد گرد کی دنیا کیمرے کی نظر سے


سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز اوپن مقابلے کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے اور پورٹریٹ کی کیٹیگری میں بہترین تصویر کا ایوارڈ برطانیہ کے نِک ڈولڈنگ کے کے پورٹریٹ ایمیلی کو ملا ہے۔

تمام کیٹیگری کے فاتحین اب اوپن فوٹوگرافر آف دا ایئر ایوارڈ میں حصہ لیں گے اور اس کے فاتح کا اعلان 19 اپریل کو کیا جائے گا۔

ٹریول ایوارڈ کے فاتح میکل بیٹر کا کہنا ہے ’فوٹوگرافروں میں یہ ترتیب بہت پسند کی جاتی ہے۔ اس کو سمجھنا آسان ہے۔ خوبصورت ماؤنٹ اولسنڈن کی شکل تقریباً اس مکان کی چھت کی طرح ہی ہے۔‘

یہ تصویر ناروے کے علاقے لوفوٹن میں کھینچی گئی ہے تاہم بیٹر نے چند تبدیلیاں کی ہیں۔ بیٹر نے بتایا ’میں نے تصویر کھینچنے کے بعد بائیں ہاتھ پر ایک چھوٹے کیبن کو ہٹا دیا۔ اس کے علاوہ لائٹ روم اور فوٹو شاپ میں تصویر کے رنگ درست کیے گئے ہیں، کنٹراسٹ اور شارپ کیا گیا ہے۔‘

کلوز لینزن کی تصویر ’ایوری بریتھ یو ٹیک‘ تصویر کو نکھارنے کی کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ان کی یہ تصویر 35 انفرادی تیراکوں کو ملا کر بنائی گئی ہے۔

لینزن نے کہا ’میں نے یہ تصویر پل کے اوپر سے کھینچی ہے اور اس تصویر میں میں نے ہر انفرادی تیراک کو تیراکی کے دوران سانس لیتے ہوئے تصویر میں قید کیا ہے۔‘

ویسیلن اتاناسوو نے خزاں میں بلغاریہ کے نیشنل پارک میں درختوں کی تصویر کھینچی ہے۔ ان کو لینڈ سکیپ اور نیچر کے زمرے میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔

رچرڈ فرشمین کو سٹل لائف سیکشن میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے جیری باربی کیو میں تصویر کھینچی۔

فجار کرسٹیانٹو کی تصویر ’دا ہائی ایسٹ پلیٹ فارم‘ جکارتہ کے سوئمنگ پول سٹیڈیم میں لی گئی ہے۔ اس تصویر کو موشن کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔

یونان کے فوٹوگرافر پانوس سکوردا کی اس تصویر میں ان کے بیٹے ایک خیالی جانور بنے ہوئے ہیں اور یہ تصویر کلچر سیکشن میں فاتح قرار دی گئی ہے۔

جسٹونا کو وائلڈ لائف کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ انھوں نے سیکوئیا نیشنل پارک میں ہرن کی یہ تصویر کھینچی۔

مینوئل آرمینس کی تصویر ’اولڈ فرینڈز‘ کو سٹریٹ فوٹوگرافی سیکشن میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے محلے میں ضعیف ہونے کے باوجود یہ خاتون سب سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

’اگرچہ اس خاتون کے لیے ہر روز ایک نیا چیلنج ہوتا ہے لیکن وہ ہمیشہ خوش لباس، رنگ دار، خوش اسلوب، مسکراتی ہوئی اور کبھی بھی شکایت نہیں کرتیں۔ ‘

آندریئس پوہل کی یہ تصویر ’دا مین اینڈ دا میسٹیریئس ٹاور‘ کے عنوان سے ہے اور اس کو آرکیٹیکچر کیٹیگری میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ یہ ٹاور برلن میں ہوا بازی سے متعلق معلومات کے لیے 1930 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

تمام تصاویر سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز کی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32552 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp