شمالی کوریا: ’پابندیوں اور دباؤ نے مذاکرات پر مجبور نہیں کیا‘


ڈونلڈ ٹرمپ، کم جونگ ان

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے اور دونوں رہنما رواں سال مئی میں ملاقات کریں گے

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ پابندیوں نے اسے امریکہ اور جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات پر مجبور نہیں کیا بلکہ اس فیصلے کے پیچھے اس کی خود اعتمادی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے کے مطابق یہ بیان شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی پیشکش کو قبول کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

سی این اے کے اداریے میں اس ممکنہ سربراہی ملاقات کا براہ راست حوالہ نہیں دیا گیا تاہم یہ کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ’امن سے متعلق پیشکش‘ نے پیانگ یانگ کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں ’تبدیلی کا نشان‘ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

’ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے ملاقات کے خطرات جانتے ہیں‘

شمالی کوریا کے ساتھ معاہدے پر کام ہو رہا ہے: ٹرمپ

ٹرمپ اور کم کی ملاقات:’ اکیسویں صدی کا سب سے اہم سیاسی جوا’

منگل کو جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق امریکہ اور جنوبی کوریا کو مذاکرات کی دعوت دینا شمالی کوریا کی خود اعتمادی کا اظہار ہے۔

بیان کے مطابق شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کو ’پابندیوں اور دباؤ‘ کی وجہ سے مذاکرات کی دعوت دی جو بالکل ’احمقانہ‘ ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے اور دونوں رہنما رواں سال مئی میں ملاقات کریں گے۔

اسی بارے میں

شمالی کوریا کے خلاف ’تاریخ کی سب سے بڑی‘ پابندیاں

شمالی کوریا کے دو اہلکاروں کے خلاف تازہ امریکی پابندیاں

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کب اور کہاں ہو گی اس بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔

اگر یہ ملاقات ہوئی تو امریکہ اور شمالی کوریا کے موجودہ رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا براہِ راست رابطہ ہو گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ فروری میں کہا تھا کہ امریکہ شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں لگانے لگا ہے جو کہ تاریخ کی ‘سب سے بڑی پابندیاں’ ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp