مارک کونڈٹ نے خود کش دھماکہ کیوں کیا؟


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس میں ہونے والے بم دھماکوں کے ملزم نے ریاست کے صدر مقام آسٹن میں پولیس کی کارروائی کے دوران خود کو ہلاک کردیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے راؤنڈ راک علاقے میں محاصرہ کیا تو گاڑی میں سوار ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے گاڑی کو دھماکے سے اڑا لیا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے  فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

آسٹن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم نے رواں ماہ وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر 5 دھماکے کیے،ملزم پارسل بیگ میں دھماکا خیز مواد کے ذریعے دھماکے کرتا تھا ۔ان بم دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس نے گزشتہ شب کوریئر سروس  کے ایک اسٹور سے پارسل بکُ کراتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں سے مشتبہ ملزم کی تصاویر حاصل کی تھیں جس میں وہ وگ لگائے اور ٹوپی پہننے ہوا تھا۔ پولیس نے تصاویر کے بعد ملزم کی گوگل سرچ انجن سے آن لائن براؤزنگ ہسٹری اکٹھی کیں اور ملزم کی نشاندہی کرکے اس کا پیچھا کرنا شروع کردیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).