عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار


عمران خان کے دورے کے دوران تحریک انصاف نے پارٹی چئیرمین کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

دورہ گوجرانوالہ کے دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو جوتے سے بچانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، پی ٹی آئی یوتھ نے ’بلا‘ فورس تیار کرلی ہے اور جوتا اچھالنے کی کوشش کرنے والوں کو بلے پڑیں گے۔

گوجرانوالہ میں کھلاڑیوں نے سرخ اور سبز بلے اٹھا کر عمران خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی آئی یوتھ کے بلا بردار کارکن عمران خان کے گرد حصار بنا کر رکھیں گے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمارے مہمان ہیں ان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

 بشکریہ؛ ایکسپریس نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).