سٹورمی ڈینئیلز کا آئندہ اتوار کو نشر ہونے والا تہلکہ خیز انٹرویو ٹرمپ کے موجودہ ازدواجی حالات میں اہم کیوں ہے؟


امریکا سمیت دنیا بھر میں ٹرمپ کے جنسی سکینڈل کے  چرچےہو چکے ہیں اور مذکور اداکارہ کے ساتھ جنسی سکینڈل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے لئے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔ اسی سکینڈل کے حوالے سے رواں اتوار سی بی ایس ٹیلویژن پہ سٹورمی ڈینئیلز کا ایک گھنٹے کا انٹرویو نشر ہونے والا ہے جس میں چینل کا دعوی ہے کہ تہلکہ خیز انکشافات کیے جائیں گے۔

قبل ازاں امریکی اداکارہ سٹورمی نے انکشاف کیا تھا کہ 2006ءمیں جب ملانیہ ٹرمپ کے بیٹے بیرن کی پیدائش ہوئی، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات تھے۔ٹرمپ کے وکیل نے 2کروڑ ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے راز داری معاہدہ کی خلاف ورزی کی۔

2016 میں صدر ٹرمپ کے وکیل کی لا فرم نے راز داری کے لئے اداکارہ کو ایک لاکھ 30ہزار امریکی ڈالر ادا کئے ۔لا کمپنی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کم از کم 20بار معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کے وکیل نے بھی مقدمہ دائر کر رکھا ہے کہ کہ اس راز داری معاہدے کو ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ سٹورمی نے ایک امریکی میگزین کو اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا تھا کہ”ٹرمپ نے انہیں ڈنر کے لئے بلایا تھا لیکن اصل معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔ انہوں نے مجھے کیلیفورنیا کے ایک گالف کلب میں ملاقات کے بعد ڈنر کے لئے بلایا لیکن جب ہوٹل میں پہنچی تو  ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا جو کئی سال تک جاری رہا۔  سٹورمی ڈینیلز  نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت میلانیا سے شادی کرچکے تھے او ران کے بیٹے بیرن کی پیدائش ہوچکی تھی۔

ٹرمپ کے جنسی سکینڈل کے بعد امریکی صدر کی عائلی زندگی شدید متاثر ہوئی۔خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کے رشتے تناو پیدا ہو چکا ہے۔اس سکینڈل کے باعث دونوں میاں بیوی کسی بھی تقریب میں اکٹھے نظر نہیں آ رہے۔

دوسری جانب  صدر ٹرمپ کی بہو’’ ونیسا ٹرمپ ‘‘نے اپنے شوہر ’’ٹرمپ جونیئر ‘‘سے علیحدگی کی درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی، درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ ان دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).